مرکز
1 2 3

علمی مراکز میں فن تعمیر کے شاندار نمونے

امریکی کالج اور یونیورسٹیاں صرف اعلیٰ تعلیمی معیار کی ہی مثال پیش نہیں کرتیں بلکہ یہ تعمیراتی خوبصورتی کا نمونہ بھی پیش کرتی ہیں۔ 

جب کسی کالج کیمپس کا خیال ذہن میں آتا ہے تو عام طور سے اینٹوں سے بنے بڑے ہال، گھاس کے میدان اور گھنٹہ گھر وغیرہ کا نقشہ آنکھوں کے سامنے پھرجاتا ہے۔بہت سارے کیمپس میں یہ تمام خصوصیات پائی جاتی ہیں جب کہ دیگر جگہوں پر ان میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ 

امریکہ میں بہت ساری یونیوسٹیاں اور کالج خاص طور سے تعمیراتی فن کے شائقین کے لیے عالمی معیار کے سیاحتی مراکز بن چکے ہیں ۔خواہ محل وقوع کے لحاظ سے ہو، ڈیزائن یا پھر خصوصیات کے لحاظ سے .....یہ کیمپس اس ملک کی تنوع کی عکاسی کرتے ہیں یعنی یہ کیمپس کلاسیکی، گوتھک ، نو کلاسیکی او ر جدید طرز تعمیر کے امتزاج کے ذریعے روایت اور جدیدیت کی طاقتور آمیزش کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔

کالج/یونیورسٹی کیمپس میں معروف ماہر تعمیرات جیسے فرینک لوئیڈ رائٹ اور  لُڈ وِگ مائس وان ڈے روئے اور  رَمسا(رابرٹ اے ایم اسٹرن آرکی ٹیکٹس)اور  مورفوسِس تعمیراتی فرمیں ،حتیٰ کہ صدرتھامس جیفرسن کے ذریعہ ڈیزائن کی گئی عمارتوں کے شاندار مجموعے بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ چھوٹے بڑے ہزاروں امریکی کالج کے کیمپس میں سے یہاں شائقین کے لیے بعض نمونے پیش کیے جاتے ہیں جو فن تعمیر کا شاندار نمونہ ہیں اور جہاں اتنی خوبصورت عمارتیں ہیں کہ جنہیں دیکھے بغیر رہا نہیں جا سکتا۔

 

تبصرہ کرنے کے ضوابط